TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھار ٹی ایکٹ کے خلاف دائر پٹیشن پر کابینہ ڈویژن اور وزارت قانون و انصاف کونوٹس جاری

 راولپنڈی(پوٹھوہار ون ڈیجیٹل ٹی وی)  ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستا رنے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھار ٹی ایکٹ کے خلاف دائر پٹیشن پر کابینہ ڈویژن اور وزارت قانون و انصاف کونوٹس جاری کرتے ہوئے 20دن میں جواب طلب کر لیا ہے عمر حیات نے ممتازقانون دان قاضی حفیظ الرحمن ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ کو چیلنج کیاتھاگزشتہ روز ابتدائی سماعت کے موقع پرقاضی حفیظ الرحمن نے عدالت کو بتایا کہ ایکٹ میں اپیل سننے کا حق سیکریٹری ہیلتھ کو دیا گیا ہے جو انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے جبکہ انتظامی افسران جج کا کردار ادا نہیں کر سکتے ایسا کرنا آئین پاکستان کے خلاف ہے عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعدرٹ پٹیشن سماعت کے لئے منظور کرلی اور ایڈووکیٹ جنرل، وزارت قانون و انصاف اور کابینہ ڈویژن کو طلب کر تے ہوئے ہدایت کہ وہ20دنوں کے اندر وضاحت دیں۔

کوئی تبصرے نہیں