TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

پاکستان سپر لیگ میچوں کے لئے راولپنڈی پولیس نے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے


راولپنڈی(پوٹھوہار ون ڈیجیٹل ٹی وی)  پاکستان سپر لیگ میچوں کے لئے راولپنڈی پولیس نے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسران فرائض انجام دیں گے جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کے 347افسران تعینات کئے گئے ہیں آر پی او سید خرم علی اور سی پی او سید خالد محمودہمدانی نے پی ایس ایل میچوں کے حوالے سے افسران وجوانوں کوہدایات دیں،سٹیڈیم کے گردونواح میں ایلیٹ فورس اور ڈولفن فور س کے خصوصی ٹیمیں بھی گشت کے فرائض انجام دیں گی،ٹیموں کے روٹ کی موثر سیکورٹی کے ساتھ چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں، ڈیوٹی پر تعینات افسران وجوان الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بناتے ہوئے مشکوک افراد پر کڑی نظررکھیں،سی پی اوسید خالد محمود ہمدانی نے کہاکہ افسران فورس کے لیے رول ماڈل ہیں آپ کی ڈیوٹی فورس کے لیے مثال ہونی چاہیے،ذمہ داری اورمحنت سے کام کریں میں ہر موقعہ پر آپ کے ساتھ کھڑا ہوں،آر پی اوسید خرم علی کا کہناتھاکہ تمام افسران اورجوان میچ کے انعقاد کے دوران شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں،ہم سب نے اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانا ہے،راولپنڈی ریجن پولیس تمام درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے راولپنڈی پولیس کے لئے پیغام میں جاری ہدایات پر من وعن عمل کیا جائیگا۔

کوئی تبصرے نہیں