راولپنڈی (پوٹھوہار ون ڈیجیٹل) چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احمد نواز گوندل کی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سوشل موبلائزیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیم نے بدھ کے روز مختلف مارکیٹوں میں صفائی آگاہی مہم کے دوران دکانداروں اور ڈیلرز کوکوڑا کرکٹ کھلے عام پھینکنے سے گریز کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے کوڑا کوڑے دان میں ڈال کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، ٹیم نے شہریوں کوصفائی آگاہی فراہم کرتے ہوئے درخواست کی کہ اپنے گھروں کیساتھ اردگرد کے ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھیں تب ہی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے،کھلے عام کوڑا کرکٹ پھینکنے سے بیماریاں پھیلتی ہیں جسمانی صفائی کیساتھ ساتھ گلی،محلوں،بازاروں اور عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی از حد ضروری ہے،کوڑا کرکٹ ڈسٹ بن یا باہر نصب کوڑا دانوں میں ڈالیں یا ویسٹ بیگز میں ڈال کر گھروں،دکانوں کے باہر رکھ دیں،ٹیم نے صفائی سے متعلق آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے اورکسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1139پر درج کرانے کا بتایا،ہم سب نے ملکر راولپنڈی کو صاف ستھرا رکھنا ہے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کی صفائی یقینی بنانے کیلئے آپکے شانہ بشانہ کوشاں و پرعزم ہے،شہری بھی صفائی کی اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں، دکانداروں اور خریداروں نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،انہوں نے صفائی سے متعلق آگاہی کی مہم کو ایک اچھی کاوش قراردیا اور کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہنا چائیے،تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شہری اس سے مستفید ہو سکیں۔
ہم سب نے ملکر راولپنڈی کو صاف ستھرا رکھنا ہے،احمد نواز گوندل
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں