TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

جشن آزادی کے حوالے سے ایلیٹ ہائی سکول مورگاہ میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

 
جشن آزادی کے حوالے سے ایلیٹ ہائی سکول مورگاہ میں  کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ، تقریب کے مہمان خصوصی اُمیدوار برائے ایم پی اے PP-13 سینئر لیگی رہنما جمشید خان تھے

راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی ) جشن آزادی کے  موقع پر گورنمنٹ ایلیٹ ہائی سکول میں شاہین سپورٹس کلب اور الخدمت ٹرسٹ کے زیر انتظام رسہ کشی اور دوڑ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا  جس میں مورگاہ کے مختلف سکولوں کے بچوں نے حصہ لیا  تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما امیدوار برائے ایم پی اے PP-13 جمشید خان تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں جماعت اسلامی کے رہنما ملک الیاس ، خطہ پوٹھوہار کے معروف صحافی ریڈیو / ٹی وی کمپیئر راجہ طیب ، سینئر آفیسر اٹک آئل ریفائنری کامران مدنی ، چوہدری عدنان اور اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی تقریب میں شرکت پر عارف چھمہ اور ماسٹر راجہ اشتیاق کی جانب سے مہمانوں کا پُرتپاک استقبال کیا گیا پروگرام کی میزبانی سعید نذیر کی جانب سے کی گئی پروگرام کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا کامران مدنی نے 14 اگست کے حوالے سے اپنا لکھا خصوصی کلام پیش کیا خطہ پوٹھوہار کے معروف صحافی ریڈیو / ٹی وی کمپیئر راجہ طیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے جشن آزادی کے حوالے سے ایلیٹ ہائی سکول میں تقریب کا انعقاد قابل تحسین ہے ہم آج آزاد ملک کی فضاوں میں سانس لے رہے ہیں جو کے قائداعظم محمد علی جناح اور ان کے ساتھیوں کی انتھک محنت اور ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ہمیں تحریک پاکستان میں شامل ہر ایک فرد کی قربانی کو یاد رکھنا چاہیے آزادی کی قدرو قیمت کا اندازہ وہی لگا سکتا ہے جو اس سے محروم ہے نوجوان نسل کو اپنے آباو اجداد کی قربانیوں سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کرنی چاہیے تقریب کے مہمان خصوصی سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) اُمیدوار برائے ایم پی اے PP-13 جمشید خان نے کہا کے کھیل اور کھلاڑی کامیاب معاشرے کا اہم جزو ہیں  ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کے مشن کو لے کر آگے چلنا ہے ہمیں جشن آزادی منانے کے ساتھ ساتھ پاکستان بنانے کا مقصد یاد رکھنا چاہیے پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور مسلم لیگ (ن) ہی اس ملک کی ترقی کی ضامن ہے ماضی میں بھی مسائل کی دلدل سے ہماری جماعت نے اس ملک کو نکالا اور انشاء اللہ آئندہ بھی میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا انہوں نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر شاہین سپورٹس کلب کی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اور عارف چھمہ کو 20 ہزار روپے نقد انعام دیا پروگرام کے اختتام پر مقابلوں میں نمائیاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئی اور شاہین سپورٹس کلب کی جانب سے مہمانوں کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی اس موقع پر بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کا ایک رسہ کشی کا نمائشی مقابلہ بھی ہوا جس میں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ PP-13 جمشید خان کی ٹیم جیت سے ہمکنار ہوئی۔


کوئی تبصرے نہیں