TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کا سیکرٹریٹ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ

 ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کا سیکرٹریٹ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ، 


 اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے سیکرٹریٹ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں قیمتوں کی چیکنگ کی، پولی تھین بیگز کے غیر مجاز استعمال اور مجموعی طور پر صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا، 


اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانے عائد کیے اور تنبیہ کی گئی، اس کے ساتھ ساتھ تین افراد کو تجاوزات کرنے پر گرفتار کر کے پی ایس بھارہ کہو منتقل کر دیا گیا، 


اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے پیٹرول پمپس کا درست وزن اور پیمائش، صفائی اور آگ بجھانے کے آلات کا بھی معائنہ کیا گیا اور غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف بھی چھاپے مارے گئے اور  دو غیر مجاز ایجنسیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی اور  مالکان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا،


اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے ڈینگی مانیٹرنگ ٹیموں کے ساتھ مختلف مقامات پر ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا، 


اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ بھکاریوں کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جا رہی ہے اور ایک بھکاری گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے،

کوئی تبصرے نہیں