TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

شاہین آفریدی وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنے والے فاسٹ بولر بن گئے

اسلام آباد۔ پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنے والے فاسٹ بولر بن گئے۔ شاہین نے یہ اعزاز کیریئر کے 51ویں میچ میں بنگلادیش کے تنزید حسن کو آؤٹ کر کے حاصل کیا۔ 


کولکتہ کے ایڈین گارڈنز میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے ورلڈکپ میچ میں شاہین آفریدی نے پہلے اوور کی پانچویں گیند پر تنزید حسن کو چلتا کیا اور بطور فاسٹ بولر تیز ترین وکٹوں کی سنچری کا ریکارڈ بنادیا۔


شاہین آفریدی نے یہ اعزاز اپنے 51 میچز میں حاصل کیا۔ اس سے پہلے آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹیں حاصل کی تھیں۔


تاہم وکٹوں کی تیز ترین سنچری کا عالمی ریکارڈ نیپال کے اسپنر سندیپ لیمچانے کے نام درج ہے۔ انہوں نے 42 میچز میں 100 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں