TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائی گینگ کی اہم سرغنہ خاتون گرفتار

 (پوٹھوہار ون ڈیجیٹل)لاہور

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ چھاپہ مار کارروائی میں گینگ کی اہم سرغنہ خاتون گرفتار۔گرفتار ملزمہ انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھی۔

ملزمہ کو لاہور کے علاقے اچہرہ سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمہ سادہ لوح خواتین کو نوکریوں کا جھانسہ دے کے عمان بھجواتی تھی۔متاثرین کو بیوٹیشن کی نوکریوں کا جھانسہ دیا جاتا تھا۔متاثرہ خواتین سے بیرون ملک رقص کروایا جاتا تھا۔گرفتار ملزمہ سے متعدد پاسپورٹس اور سفری دستاویزات برآمد کر لئے گئے۔ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔رواں سال کے دوران اب تک اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے 267 سے زائد انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں 6 ریڈ بک کے انتھائی مطلوب انسانی سمگلر بھی شامل۔گرفتار ملزمان ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

ترجمان ایف آئی اے

کوئی تبصرے نہیں