راولپنڈی :ایس ایچ او تھانہ روات انسپکٹر زاہد ظہور کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی،14 سالہ لڑکے کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے 14 سالہ لڑکے کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا،روات پولیس نے شہری کی درخواست پر فور ی مقدمہ درج کیا، جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ لڑکے کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کیا،گمشدہ لڑکے کے ملنے پر والدین نے راولپنڈی پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں