TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

فیض حمید نے سیاسی جماعت کو پروموٹ کرنے کا خمیازہ بھگت لیا: عطا تارڑ


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آج کا فیصلہ کوئی چھوٹا فیصلہ نہیں ہے، فیض حمید کو تحویل میں لیا گیا ہے، مطلب ہمارے تمام تر خدشات درست تھے۔


عطا تارڑ نے کہا کہ 2018ء الیکشن سے پہلے فیض حمید نے سیاسی جماعت کو پروموٹ کیا، فیض حمید نے آج اس کا خمیازہ بھگت لیا، 2018ء کے مین کردار یہی تھے، یہ ایک اچھا قدم ہے جو اٹھایا گیا ہے، فوج نے اچھے طریقے سے احتساب کیا، تنقید کے بجائے سراہنا چاہئے۔


وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ فوج کے اندر کڑا احتساب کا نظام موجود ہے، فوج کے اندر ایک میرٹ کا نظام موجود ہے، فیض حمید کا سیاست میں شامل ہونے کا ایک لنک ہے، لگتا ہے فیض حمید کی مخصوص سیاسی جماعت کے حوالے سے چیز سامنے آئی ہے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کی کارروائی سے پیغام بڑا کلیئر ہے، جو بھی آئین و قانون کیخلاف چلے گا اس کا احتساب ہوگا، پاک فوج نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے، فیض حمید کیخلاف کرپشن، سیاسی مداخلت موجود تھی، یہ فوج کا ایک درست قدم ہے۔

کوئی تبصرے نہیں