متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمارے بائیکاٹ کے صدقے جماعت اسلامی کراچی کی سیٹوں پر قابض ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے تحت کراچی میں شجر کاری مہم کے دوران انکا کہنا تھا کہ میئر کراچی امیر علاقوں کا میئر ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایک جماعت پنڈی میں دھرنا دے کر بیٹھی ہے اسکو سیٹ ہماری وجہ سے ملی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کے مسائل کے حل کےلیے سب کو مل بیٹھنا ہوگا، مسائل حل نہ ہوئے تو شارع فیصل پر تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا دیں گے۔
سندھ میں 15 سال سے کرپٹ ترین دور ہے، فاروق ستار
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بجلی کے نرخ کم کرنے کی وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے، ہم حکومت میں صرف عوام کے مسائل حل کرانے کے لیے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجٹ کے بعد ہمارا حکومت میں رہنا مشکل تھا۔ وزیراعظم نے ہمیں اللّٰہ رسول کا واسطہ دے کر مسائل کے حل کا یقین دلایا۔
انہوں نے کہا کہ ہیٹ ویو نے سندھ و بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو شدید نقصان پہنچایا۔
اس موقع پر خواجہ اظہار حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم گلوبل وارمنگ کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں