TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

جہلم خاتون صحافی کے قتل کے الزام میں سابق شوہر گرفتار

جہلم میں 5 ماہ قبل قتل ہونے والی پاکپتن کی خاتون صحافی نوشین رانا کے قتل کے الزام میں سابق شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔*


سوہاوہ  پولیس کے مطابق 5 ماہ قبل فون پر اطلاع ملی تھی کہ لہڑی روڈ پر ایک خاتون کی لاش پڑی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کو تشدد اور فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور شناخت چھپانے کے لیے چہرے پر تیزاب پھینکا گیا تھا۔


سامان سے ملنے والے کاغذات سے معلوم ہوا تھا کہ لاش پاکپتن کی خاتون صحافی نوشین رانا کی ہے۔


ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی تھی، تاہم 5 ماہ تک تفتیش کے بعد ملزم کو جمعرات کے روز پاکپتن سے گرفتار کرلیا گیا جو کہ مقتولہ صحافی کا سابق شوہر تھا۔


پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے آلہ قتل اور قتل کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں