TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

اے این ایف کا تعلیمی اداروں میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

 

اینٹی نارکوٹکس فورس تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے پر پُرعزم۔


اسلام آباد کی ایک معروف یونیورسٹی کے قریب سے منشیات فروش ملزم گرفتار۔


یونیورسٹی کےمین گیٹ کے قریب گاڑی کی تلاشی لی گئی۔ 


گاڑی کی سیٹوں میں مہارت سے چھپائی گئی 1.2 کلو گرام چرس اور 151 گرام آئس برآمد۔


تفتیش کے دوران ملزم نے یونیورسٹی کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا انکشاف بھی کیا۔


تعلیمی اداروں میں منشیات کا پھیلاؤ نوجوانوں اور معاشرے کے لیے خطرے کا باعث ہے۔ 


اے این ایف کا منشیات کے خلاف سخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہےگا، تاکہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچایا جا سکے۔


ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز  کر دیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں