وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّہ تارڑ کا بیان
ریاست فسادیوں اور انتشاریوں کا کوئی مقصد پورا ہونے نہیں دے گی -
بشریٰ لاشوں کی سیاست کرنا چاہتی ہے - اس کے سیاسی مقاصد خوف ناک ہیں -
یہ غریبوں کے بچوں کو اپنی فرعونی سیاست کا ایندھن بناتے ہیں -
ان ظالموں نے پیسے دے کر غریب لوگوں کو اپنی سیاسی بدمعاشی کے لیے ڈھال بنا رکھا ہے -
یہ لوگ پاکستان کی مستحکم ہوتی ہوئی معیشت کو گرانا چاہتے ہیں -
اب بھی وقت ہے کہ یہ فسادی باز آجائیں اور واپس اپنے گھروں کو چلے جائیں -
ویڈیوز میں پی ٹی آئی ورکرز کا پولیس ملازمین پر بہیمانہ تشدد کا اعتراف -
پی ٹی آئی ورکرز نے پولیس اور رینجرز کا سرکاری سامان لوٹنے اور چوری کرنے کا بھی اعتراف کیا -
پی ٹی آئی ورکرز نے غنڈہ گردی اور تشدد کا اعتراف کیا ہے -
اس سے قبل بھی ان پرتشدد فسادیوں کی کئی وڈیوز سامنے آ چکی ہیں -
ان فسادیوں نے پاکستان رینجرز کے تین اور پنجاب پولیس کے ایک جوان کو شہید کیا -
فسادیوں کے حملے میں رینجرز کے تین اہل کار شدید زخمی بھی ہیں -
ریاست ابھی تک تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے -
یہ کرائے کے غنڈوں کو احتجاج کے نام پر آگے لائے ہیں -
پی ٹی آئی قیادت خود سامنے کیوں نہیں آتی؟
پولیس اور رینجرز کے معصوم ملازمین کا خون فسادیوں کے ہاتھوں پر لگا ہے -
ان کا مقصد لاشیں گرا کر سیاست چمکانا ، حکومت کو کم زور کرنا ، ملک کے اقتدار پر قبضہ کرنا ، دشمنوں کے عزائم کہ تکمیل کرنا اور پاکستانی عوام کے قومی خزانے کو لوٹنا ہے -
بلوچستان ، سندھ اور پنجاب کے 20 کروڑ عوام نے پی ٹی آئی کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے - ان تین صوبوں سے کوئی بھی شخص اس فتنہ کال پر نہیں نکلا
#عطاء اللّہ تارڑ
#بشری_بیگم
#عمران_خان
#تحریک_انصاف
#حکومت_پاکستان
کوئی تبصرے نہیں