اسلام آباد وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے ، یہ کامیابی وزارت ہوا بازی کی مکمل توجہ سے ممکن ہوئی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ کامیابی بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم کے معیارات کے مطابق حفاظتی نگرانی یقینی بنانے سے ممکن ہوئی۔
وزیر دفاع و ہوا بازی نے کہا کہ پی آئی اے پر پابندی کے خاتمہ میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بہت محنت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی دیگر پروازوں سے ریٹنگ بہتر ہوئی ہے ، پابندی ہٹنے سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں فائدہ ہوگا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے اور ایوی ایشن انڈسٹری تباہی ہے دہانے پر آگئی تھی ، پی آئی اے کا آپریشن جلد بحال ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے برطانیہ اور دیگر ممالک سے بھی پابندی ہٹ جائے گی۔
#پی_آئی_اے
#پاکستان
#برطانیہ
#پروازوں_پر_پابندی
کوئی تبصرے نہیں