TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

فتنہ پارٹی کے ہاتھوں نہ تو سیکیورٹی اہلکار محفوظ ہیں اور نہ میڈیا ورکرز ، عظمیٰ بخاری


 تحریک انصاف کے شدت پسندوں کے ہاتھوں میڈیا نمائندوں پر تشدد کی پر زور مذمت کرتی ہوں یہ ان جعلی اور نام نہاد پرامن سیاسی کارکنوں کا اصل اور گھناؤناچہرہ ہے،عظمی بخاری


لاہور. وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی کے ہاتھوں نہ تو سیکیورٹی فورسز کے اہلکار محفوظ ہیں اور  نہ ہی میڈیا ورکرز۔ یہ ان جعلی اور نام نہاد پرامن سیاسی کارکنوں کا اصل اور گھناؤنا چہرہ ہے جو بے نقاب ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے شدت پسندوں کے ہاتھوں میڈیا نمائندوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نجی ٹی وی چینل ایک نیوز پر جتھے کے حملے کی شدید مذمت کرتی ہوں۔ اسلام آباد میں شرپسندوں اور بلوائیوں نے خواتین صحافیوں کے ساتھ بھی بدتمیزی کی جو کہ بہت شرمناک فعل ہے۔


#عظمیٰ_بخاری

#وزیر_اطلاعات_پنجاب

#تحریک_انصاف_احتجاج

#میڈیا

#سکیورٹی

کوئی تبصرے نہیں