TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

ریسکیو 1122 مری کے اہلکاروں کو محرم الحرام کے سلسلہ میں الرٹ رہنے مقامی شہریوں اور سیاحوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری

              مری(بیورورپورٹ)محرم الحرام کے سلسلہ میں بنائے گئے والے ایمرجنسی میڈیکل کور پلان کے ساتھ ساتھ عام شہریوں اور مری میں آنے والے سیاحوں کو بروقت ریسکیو سروس فراہم کرنے کے پیش نظر ریسکیو 1122 مری کے اہلکار 24 گھنٹے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ریسکیو اہلکاروں کو الرٹ رہنے اورمقامی شہریوں اور سیاحوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، امدادی ہلپ لائن 1122 مری کنٹرول روم میں موصول ہونیوالی ہر ایک ایمرجنسی کال پر ہر ممکن مدد فراہم کی جائیگی،ریسکیو 1122 کی امدادی ہیلپ لائن 1122 عوام الناس کی مدد کے لیے 24/7 آپریشنل رہتی ہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنے موبائل سے بروقت 1122 ملائیں اور دی گئی ہدایت کے مطابق ایمبولینس کے لیے *1  دبائیں،فائر اور دیگر ایمرجینسیز کے لیے *2 دبائیں،اگر کسی بھی موبائل/نیٹ ورک سے بغیر کوڈ ملا 1122 ڈائل کرنے میں پریشانی کا سامنا ہو تو ریسکیو 1122 مری کے کنٹرول روم کے مندرجہ ذیل نمبر پر کال کر کے بھی اطلاع دے سکتے ہیں،051-9330025۔051-9330016۔

کوئی تبصرے نہیں