راولپنڈی ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے بدعنوانی کی شکایت سامنے آنے پر2اہلکاروں کومعطل کر دیا۔
راولپنڈی(ویب ڈیسک) ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے بدعنوانی کی شکایت سامنے آنے پر2اہلکاروں کومعطل کرتے ہوئے ایس پی ہیڈکوارٹرز کو معاملہ کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیامعطل اہلکار وں میں کانسٹیبل حسنین اشفاق اورکانسٹیبل تیمورسلطان شامل ہیں کانسٹیبل حسنین اشفاق ٹی ایچ کیوہسپتال گوجرخان جبکہ کانسٹیبل تیمورسلطان کلرسیداں میں تعینا ت تھا،ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق بدعنوانی یا اختیارات سے تجاوز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،بدعنوانی کے الزامات درست ثابت ہونے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائیگی۔
کوئی تبصرے نہیں