TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

مری ارزاں نرخوں پر روزانہ کی بنیاد پر سپلائی ہونیوالے سرکاری آٹے کے تھیلوں کی تعداد کو 400 سے کم کرکے 200 تھیلے کردیا گیا

 مری (بیورورپورٹ) مہنگائی کے عذاب میں پھنسے ہوئے غریب اہلیان مری کوارزاں نرخوں پر روزانہ کی بنیاد پر سپلائی ہونیوالے سرکاری آٹے کے تھیلوں کی تعدادکو 400 سے کم کرکے 200 تھیلے کردئیے گئے ہیں جبکہ ان دنوں مری کے عوام کوفراہم کئے جانے والا سستاسرکاری آٹا  غیر معیاری اورانتہائی ناقص کوالٹی کا ہے،بازاروں سے غریب اورکم آمدن افراد 2000 کی آٹے کاتھیلا خریدنے کی سکت نہیں رکھتے ایسے میں اگر حکومت بھی غریبوں کو مضرصحت آٹا فراہم کریگے اورکوٹے کو بھی 100 فیصد کم کردے گی مہنگائی کے ستائے ہوئے تو غریب لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائیگا عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ،کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اورمحکمہ خوراک کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر سرکاری آٹے کی 4 سو بیگوں کی تعدادکو بحال کیاجائے اورغریب لوگوں کوبھی معیاری آٹا فراہم کرنے میں اپناکردارکیاجائے۔


کوئی تبصرے نہیں