TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

گوجرخان باربر ایسوسی ایشن گوجرخان کی تقریب حلف برداری




راولپنڈی (آصف شاہ) باربر ایسوسی ایشن گوجرخان کی تقریب حلف برداری مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی،تقریب حلف برداری میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت،نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوجرخان میں باربر ایسوسی ایشن کے حوالے سے ایک تقریب گوجرخان کے نجی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں باربر ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا تقریب میں مہمان خصوصی انجمن تاجراں کے صدر راجہ محمد جواد اور پوٹھوہار پریس کلب کے صدر احمد نواز کھوکھر اور جنرل سیکرٹری انجمن تاجراں گوجرخان شہادت بٹ اور کھوکھا بازار کے صدر مرزا تیمور وارثی تھے باربر ایسوسی ایشن گوجرخان کی یہ شاندار تقریب ایم شفیق ناز اور سرفراز بٹ کی زیر نگرانی  منعقد ہوئی تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا چیئرمین ایم شفیق ناز نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے باربر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کیلئے سرفراز بٹ بطور صدر،چیئرمین کے عہدے کیلئے ایم شفیق ناز جبکہ دیگر عہدیداروں میں نائب صدر حاجی تنویر، سرپرست اعلیٰ محمد زر، سینئر نائب صدور میں مرزا سرفراز، اظہر بھٹی، محمد آصف، محمد سلیم، طارق گوندل، ارسلان حبیب چوک جنرل سیکرٹری غلام مصطفیٰ ایڈیشنل سیکرٹری محمد توقیر جوائنٹ سیکرٹری اشتیاق پپی فنانس سیکرٹری محمد رانا اطلاعات و نشریات سیکرٹری عرفان جبکہ معاون خصوصی کیلئے خرم شہزاد مسعود بڑکی محمد عمران سکندر بڑکی اور میڈیا ایڈوائزر ایم شفیق ناز شامل ہیں تقریب کے شرکاء میں صہیب قریشی، طارق اللہ والے، مرزا منور، رب نواز راجہ دستکار فیملی جنرل سیکرٹری حاجی اعظم، چوہدری امتیاز جبکہ صحافی برادری سے گلاب خان، یاور ملہوترا، نوید مرزا جبکہ کیمرہ مین کے فرائض راجہ احسن نوید اور اویس خیام نے سر انجام دیے چیئرمین ایم شفیق ناز اور صدر سرفراز بٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا



 

کوئی تبصرے نہیں