TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

جماعت اسلامی ، الخدمت فاؤنڈیشن مری کی سوشل میڈیا لائیو شییشن کے دوران ایک گھنٹے میں 75 لاکھ روپے کے عطیات جمع

فائل فوٹو

        مری (بیورورپورٹ)جماعت اسلامی مری اور الخدمت فاؤنڈیشن مری کی سوشل میڈیا لائیو شییشن فنڈ ریزنگ کے دوران ایک گھنٹے میں 75 لاکھ روپے کے عطیات اکٹھے ہوگئے جس پر جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رہنماؤں غلام احمد عباسی،عطاالرحمن عباسی،محمد سفیان عباسی،حمادالمحمود عباسی،حافظ شکیل عباسی اوردیگرنے عوام کے اس جذبے کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اہل کوہسار کا شکریہ ادا کیا اوراس توقع کااظہار کیاکہ خطہ کوہسار ہمدرداورمحب وطن عوام سیلاب متاثرین کی امداداسی طرح جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں گے عوام الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کریں اور متاثرین کی مدد کریں انہوں نے دیگر تنظیموں کابھی متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن پر اعتماد کا اظہار کیا جس کے ہم شکرگزار ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں