TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

راولپنڈی پیرودھائی پولیس کی کاروائی،اشتہار مجرم گرفتار

 


راولپنڈی (آصف شاہ)  پیرودھائی پولیس کی کاروائی،غیر ت کے نام پر شہری کو قتل اور02افراد کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار مجرم گرفتار، اشتہاری مجرم شہبازنے ساتھیوں کے ساتھ ملکرفائرنگ کرکے شاہد بھٹی کو قتل جبکہ اس کی اہلیہ نیرشاہداورواجد کو زخمی کردیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غیر ت کے نام پر شہری کو قتل اور02افراد کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شہباز کو گرفتارکرلیا،شاہد بھٹی کے بیٹے نے اشتہاری مجرم شہباز کی بہن سے کورٹ میرج کی تھی جس رنج پراشتہاری مجرم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر فائرنگ کر کے شاہد بھٹی کو قتل جبکہ اس کی اہلیہ نیر شاہد اورواجد کو زخمی کردیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں سال 2021 تھانہ پیرودھائی میں درج کیاگیا تھا،ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

کوئی تبصرے نہیں