TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

راولپنڈی پبلک سروس گاڑیوں میں بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اورغیر قانونی سی این جی سلنڈر کے خلاف کاروائی کا آغاز

فائل فوٹو

 راولپنڈی(آصف شاہ)  سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے پبلک سروس گاڑیوں میں بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اورغیر قانونی طور پر لگائے جانے والے سی این جی سلنڈر کے خلاف کاروائی کا آغازکر دیا ہے غیر معیاری سلنڈرز اتروا کر گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی چیف ٹریفک افسر راولپنڈی نوید ارشاد کی طرف سے پبلک سروس گاڑیوں میں غیر معیاری سی این جی سلنڈر اتروائے جانے اور فٹنس سرٹیفکیٹ جاری ہونے تک تھانوں میں بند رکھنے کے احکامات پر سرکل انچارج نے اپنی نگرانی میں کاروائی کا آغاز کر دیاسی ٹہی او نے کہا کہ پبلک سروس گاڑیوں میں غیر قانونی سلنڈر کے خلاف کاروائی کا فیصلہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ایسی تمام پبلک سروس گاڑیاں جن کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں ہے وہ شہریوں کی جان کے لئے خطرہ کا باعث بن سکتی ہیں،جن کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ پبلک سروس گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں کے سفرکو محفوظ اور خوشگواربنایا جا سکے۔

کوئی تبصرے نہیں