TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کی صفائی کیلئے پر عزم

 

فائل فوٹو

راولپنڈی (راجہ ساجد دھنیال) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راولپنڈی و ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیپٹن (ر) قاسم اعجازکی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بارش کے دوران شہرکی گلیوں، نالیوں کی صفائی کاکام مسلسل جاری رکھا ہواہے، بارشوں کے دوران آ ر ڈبلیو ایم سی کے ورکرز شہر اور نالیوں کی بھرپور صفائی کر رہے ہیں،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میں گزشتہ روز ہونیوالی بارش میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے،صفائی ورکرز کی اضافی تعداد شہر میں تعینات کر دی گئی،صفائی ورکرز نے برستی بارش میں ہی چھوٹی بڑی نالیوں کو اچھی طرح سے صاف کر دیا تاکہ شہر میں نکاسی آب کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو، ایم ڈی آر ڈبلیو ایم قاسم اعجازنے کہا کہ مسلسل بارش کے باوجود آر ڈبلیو ایم سی کے سینٹری ورکرز شہر کی صفائی میں مصرف عمل ہیں، ورکرز بارش کے دوران چوک ہونیوالے نالوں،نالیوں کو فوری طور پر کھولتے جائیں تاکہ شہر میں نکاسی کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو، جہاں جہاں رکاوٹیں پائی جائیں وہاں فوری طور پر صفائی کی ہدایت کی جائے، انہوں نے کہا کہ بارشوں سے قبل شہر اور نالوں کی بروقت اور ہیوی مشینری سے صفائی کے باعث شہری نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے کسی بھی مسئلے سے دوچار نہیں ہوئے۔ایم ڈی آر ڈبلیو ایم کیپٹن (ر) قاسم اعجازکی ہدایات کی روشنی میں بارشوں کے سلسلے کو مدنظر رکھتے ہوئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ورکرز کو ڈیوٹیاں مختلف شفٹوں میں تفویض کر دی ہیں، ورکرز بارش کے موسم میں نالیوں اور شہر کی صفائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، شہریوں کے تحفظ کیلئے نالوں کی صفائی کی ہر ممکن وسائل سے صفائی یقینی بنایا جا رہا ہے اس دوران آر ڈبلیو ایم سی کے افسران ورکرز کے ساتھ فیلڈ میں موجود ہیں لیکن آپکے تعاون کے بغیر یہ کام ممکن نہیں،،ہمیں ملکر ہی اپنے شہر کو صاف ستھرا بنانا ہے اور بارشوں میں نقصانات سے بچنے کیلئے نالے،نالیوں اور گلیوں کو صاف رکھنا ہے،صفائی کے حوالے کسی بھی قسم کی شکایت ہمیں ہمارے ہیلپ لائن نمبر 1139پر درج کرائیں، یا راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر اپنی شکایات بھیجیں ہم فوری طور پر اس شکایت کو دور کرینگے، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کی صفائی کیلئے پر عزم و کوشاں ہے،بعد ازاں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی انسداد ڈینگی آگاہی مہم میں کمیونیکشن ٹیم نے ملک آباد پلازہ کے دکانداروں سے اپیل کی کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں،اس موسم میں کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں،گھر کی طرح گلی،محلے کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں،ہم سب نے مل کر اپنے علاقے اور شہر کو ڈینگی فری سٹی بنانا ہے،شہری بھی صفائی یقینی بنانے میں آر ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں کوڑا کوڑے دان تک پہنچائیں۔

کوئی تبصرے نہیں