TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

جیل میں شہباز گل کو ننگا کر کے تشدد کرنے میں ذرہ بھی صداقت نہیں، کرنل(ر) ہاشم ڈوگر

 جیل میں شہباز گل کو ننگا کر کے تشدد کرنے میں ذرہ بھی صداقت نہیں 

کرنل(ر) ہاشم ڈوگر



راولپنڈی (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ کرنل(ر) ہاشم ڈوگرنے کہا ہے کہ شہباز گل کے فوج بارے بیان کی حمائیت قطعی نہیں کی جا سکتی جیل میں شہباز گل کو ننگا کر کے تشدد کرنے میں ذرہ بھی صداقت نہیں شہباز گل سمیت کسی قیدی یا حوالاتی کو انگلی لگانے کا بھی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا شہباز گل وفاق کا ملزم ہے جیل خانہ جات کے پاس اس کی سزا میں کمی بیشی کا کوئی اختیار نہیں عمران خان کو بتاؤں گا کہ اصل حالات کیا ہیں رہائی کے بعد شہباز گل خود بھی گواہی دیں گے شہباز گل مکمل طور پر ٹھیک ہیں شہباز گل کے میڈیکل کی کوئی ضرورت نہیں ہے جیل میں موجود قیدیوں کی سزا میں 1ماہ کی کمی کروں گا جیل خانہ جات فورس کو ایگزیکٹو الاؤنس دوں گاجیل خانہ جات کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کی جائے گی قیدیوں و حوالاتیوں کو ان کے کام کی اجرت کا نظام رائج کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی سہ پہرراولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ کے دورے اور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل سے ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت 40 سے زائد جیلیں اور50 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں سابق وزیر اعلیٰ نے جیلوں کی بہتری کے لئے بہت کام کیا جیل میں سکیورٹی اور کھانے کا اچھا انتظام ہے قیدیوں کی ایک ماہ معافی کا اعلان کروں گا وزیر اعلیٰ سے بات کر کے خواتین قیدیوں کے لئے فیملی رومز تعمیر ہونگے جو قیدی کام کریں گے اس کی اجرت دی جائے گی پورے پنجاب میں 50 ہزار سے زائد قیدی ہیں،وہ ہمارے مہمان ہیں قیدیوں کو اپنے اہل خانہ کی طرح درست کریں جیل خانہ جات فورس کو ایگزیکٹو الاؤنس دونگا شہباز گل کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے وہ بالکل ٹھیک ہیں سوال ہی نہیں پیدا ہوتا شہباز گل سمیت کسی قیدی کو کوئی انگلی لگا دے عمران خان سے ملاقات کر کے بتاؤں گا کہ اصل حالات کیا ہیں شہباز گل جب رہا ہونگے تو ان سے پوچھ لیجئے گا کہ کیا میں نے غلط بیانی کی پنجاب پولیس کے برابر جیل خانہ جات کی تنخواہ ہوگی کل بھی کافی ساری ملاقاتیں ہوئیں ہمیں دیکھنا ہے کہ ٹائمنگ کیا ہے میں ایک ذمہ دار بندہ ہوں،عمران خان کو تسلی دلانا میرا کام ہے عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کومکمل رپورٹ پیش کرونگا شہباز گل وفاق کا ملزم ہے جیل ان کی قید نہیں بڑھا سکتی نہ کم کرسکتی ہے 25 مئی کو میرے گھر کے دروازے توڑے گئے فیصل آباد میں ایک نہتی خاتون پر اسلحہ تاننے والے پولیس افسر کو نوکری سے نکال دیا ہے میں ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا سربراہ ہوں مجھے نہیں پتہ کہ ڈی آئی جی جیل خانہ جات پر پریشر ہے یا نہیں پنجاب میں بہت بڑے لیول کا کریک ڈاؤن کیا گیا تھا کیا کسی پنجاب پولیس کے اہلکار کی نوکریاں کاٹی گئی ہیں جیلوں میں شکایات ہیں، ادارہ بناؤں گا جو اندرونی معاملات کی معلومات دے گا 4،5دن گزر گئے ہیں اب شہباز گل کے میڈیکل کی ضرورت نہیں ہے شہباز گل سے ہال چال اور کافی کا پوچھا ہے شہباز گل کے بیان کی حمایت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر داخلہ نے فوری طور پر”Absolutely Not“کا جواب دیاایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا25مئی کو پنجاب میں بہت بڑے لیول پر کریک ڈاؤن ہوا مگر ہم نے کسی کونوکریوں سے نہیں نکالا فی الوقت صرف یہی دیکھ رہے ہیں کہ سرخ لکیر کہاں کراس ہوئی شہباز گل کے آنے سے پہلے ہی کچھ جیلوں کا دورہ کر چکا ہوں انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا میکنزم بنایا جائے گا کہ تمام جیلوں کے حالات کا پتہ چلتا رہے انہوں نے اڈیالہ جیل کے حوالے سے کہا کہ آج کے دورہ پر بہت مطمئن ہوں کھانا بھی چیک کیا اور بہتر انتظامات پرسپرنٹنڈنٹ کو شاباش دی انہوں نے کہا کہ ہر قیدی و حوالاتی کی سکیورٹی میری ذمہ داری ہے میں ایک ذمہ دار آدمی ہوں خان صاحب نے مجھے اختیارسونپا ہے میں کوئی ڈریکولا نہیں کہ ہمارے مخالفین پریشان ہوں 25مئی کو ہمارے گھروں کے دروازے توڑے گئے زیادہ بہتر ہے کہ قانونی طور پر کاروائی کی جائے باقی لوگ بھی انتظار کریں سیفٹی اورسکیورٹی کی ذمہ داری میری ہے جہاں پولیس نے غلط حکم کی تعمیل کی وہ غلط کیا گیاتاہم نان ایشو کو ایشو مت بنایا جائے میں نہیں جانتا ڈی آئی جی جیل خانہ جات پر کوئی پریشر ہے یا نہیں۔


کوئی تبصرے نہیں