TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

کوٹلی ستیاں میں ڈریم ویلی ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح


کوٹلی ستیاں میں سیاحت کے فروغ کی جانب ایک اور قدم، مین شاہراہ کوٹلی ستیاں گھنوئیاں کے مقام پر پر کشش نظاروں ، دلکش آ بشاروں میں ڈریم ویلی ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح کر دیا  ، بانی و سپہ سالار عقیدہ تاجدار ختم نبوت صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے باقاعدہ فیتا کاٹ کر افتتاح کیا اس موقعہ پر معروف مذہبی اسکالر علامہ عمر حسن رازی اور خطہ کو ہسار کے معروف ثناء خوان راجہ قائر الحسن دھنیال ، سابق ایم این اے غلام مرتضی ستی ،سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے جزل سیکرٹری عزت کمال پاشا، سمیت انجمن تاجران کوٹلی ستیاں کے رہنماوں،عوام علاقہ ، بلاوڑہ یوتھ ونگ کے نوجوانوں ، دیگر سیاسی وسماجی شخصیات اور عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی ڈریم ویلی ریسٹورنٹ کے آ نر حاجی نثار احمد ستی، ذاہد حسین ستی اور صدر پریس کلب کو ٹلی ستیاں نوید ستی نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا افتتاحی تقریب میں تلاوت کلام پاک کے بعد معروف ثناء خوان راجہ قائر الحسن دھنیال نے انتہائی خوبصورت انداز میں نعت رسول مقبول صلی اللہ و علیہ وسلم پیش کی اور معروف مذہبی اسکالر عمر حسن رازی نے خطاب بھی کیا آخر میں صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے کاروبار میں برکت کے لیے اور  ملکی سلامتی امن اور با لخصوص سیلاب متاثرین کے لیے دعا کی  بعد ازاں علامہ حافظ عبد الستار الخیری، سید ساجد حسین شاہ گیلانی ، طاہر محمود ستی سانٹھ انوالی اور ڈاکٹر ارشد محمود ستی و دیگر  نے بھی حاجی نثار احمد ستی اینڈ برادز کو سیاحت کے فروغ کے لیے مین شاہراہ پر ڈریم ویلی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کی صورت میں شاندار کاروباری مرکز کے قیام پر مبارکباد پیش کی۔

کوئی تبصرے نہیں