TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

ملکہ کوہسارمری میں بھی یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا


مری(بیورورپورٹ)حضرت امام حسین ؓ کے یوم شہادت پر ملک بھر کی طرح ملکہ کوہسارمری میں بھی یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا مری شہر سے دو ماتمی جلو س برآمد ہوئے جبکہ تریٹ سمیت تحصیل مری کے دیگرمخلتف علاقوں کی امام بارگاہوں سے 7 ماتمی جلوس نکالے گئے،مری شہر سے پہلاجلوس بعداز نماز ظہرامام بارگاہ ڈاکٹرمنظور حسین تحصیل روڈ مری سے متولی امام بارگاہ ڈاکٹررضوان منظور کی قیادت میں برآمد ہواجو سبزی منڈی،صدیق چوک،لوئر واپر اپربازار سے ہوتاہو ڈاکخانہ چوک پر پہنچا جبکہ دوسراجلو س اثناء عشریہ قدیمی امام بارگاہ کا جلوس کنعان پارک سے متولی امام بارگاہ ناصرشگری کی قیادت میں نکالاگیا جوامتیازشہید روڈ سے ہوتا ہو ا ڈاکخانہ چوک پہنچا اوردونوں جلوس اکٹھے ہوگئے اس موقع پر عزہ دار نوحہ خوانی اورسینہ کوبی کرتے رہے جی پی اوچوک میں ذاکر نے خطاب کرتے ہوئے فلسفہ شہادت حضرت امام حسین علیہ اسلام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسول کی شہادت نے اسلام کوجلا بخشی انہوں نے صبر،استقامت اورجوانمردی کے ساتھ اپنے سرکٹا کررتبہ شہادت کاعظیم منصب حاصل کیا اوراصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہ کرکے آنے والی نسلوں کو حق پر چلنے اورجذبہ شہادت کی اہمیت کو روشناس کیا ماتمی جلوس جی پی اوچوک سے ہوتے ہوئے مرحبا چوک پہنچے جہاں عزہ داروں نے زنجیر زنی،سینہ کوبی کی اور نوحہ خوانی کی بعد ازاں دونوں جلو س اختتام پذیر ہوگئے اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ایس پی کوہسارحیدرعلی کی نگرانی میں ایس ایچ اوراجہ محمدقاسم بھاری نفری کے ہمراہ موجودرہے جبکہ ایس ڈی پی اوسرکل مری ملک عارف محمود کی نگرانی میں تریٹ اوردیگر جلوسوں کی فول سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے،جبکہ ریسکیو 1122 مری کی ناقص کارکردگی دس محرم الحرام جلوس کے حوالے سے زنجیر زنی کرتے ہوئے متعدد زائرین کو طبی امداد دینے کے لیے ریسکیو  1122اور ٹی  ایچ کیو اسپتال مری مکمل طور پر ناکام رہے جن کے پاس  ٹانکے لگانے کے لیے اور ایمرجنسی ٹریٹمنٹ دینے کے لئے کوئی نظام موجود نہیں تھا جبکہ کی شدید زخمی ہونے والے زائرین کو راولپنڈی کے ہسپتال میں منتقل کرنا پڑا۔

 

کوئی تبصرے نہیں