TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

مری میں حکومت پنجاب کی طرف سے گاڑیوں کے داخلے پر عائد پابندی ختم

  مری(بیورورپورٹ)حکومت پنجاب کی طرف سے ملکہ کوہسار مری میں 8 ہزار گاڑیوں کے داخلے پر عائد پابندی ختم حکومت پنجاب ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق نوٹیفیکیشن فوری واپس لے یہ مری کے کاروباری حلقوں کا معاشی قتل ہے،گاڑیوں کے داخلے پر پابندی پرکاروباری حلقوں کاشدید احتجاج دھرنے کی دھمکی بھی دی گئی جبکہ ایک ہنگامی اجلاس بھی منعقد ہواجس میں مری ہوٹل ایسوسی ایشن کے چیئرمین راجہ عرفان عباسی،صدر حاجی خلیل خان،جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ریاست عباسی،سٹیزن فورم مری کے چیئرمین عمیرجاوید عباسی ایڈووکیٹ،مرکزی انجمن تاجران مری کے جنرل سیکرٹری راجہ اکمل نواز عباسی،سینئر نائب صدرواجدعباسی،ہوٹل ایسوسی ایشن کے رہنماؤں راجہ شہزادرشید،سلیم اکابرعباسی،مری سٹیزن فورم کے نمائندوں سمیت سیاسی،سماجی شخصیات اوراہلیان علاقہ نے ڈاکخانہ چوک مال روڈ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس پابندی کوفوری ختم نہ کیا گیا تو آج منگل کو بعداز نماز ظہر مال روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جس پر ضلعی انتظامیہ،پولیس اورمقامی انتظامیہ نے کاروباری رہنماؤں اوردیگر سے کامیاب مذاکرات کئے گاڑیوں کے داخلے پرپابندی کوفوری ختم کردیا گیا جس پر دھرنے کی کال کو واپس لے لیاگیا۔

کوئی تبصرے نہیں