TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

راولپنڈی پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سےسکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی


راولپنڈی(آصف شاہ)راولپنڈی پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے تحت6ہزارسے زائدافسران واہلکارسیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، محرم الحرام کے دوران مجموعی طور پر 447جلوس اور1925مجالس کو سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے، 40حساس جلوسوں کے لئے خصوصی نفری بھی تعینات کی گئی ہے ضلعی پولیس کے ترجمان سجاد الحسن کے مطابق سینئر افسران خود جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لے کر سیکورٹی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں، نفری کو قبل ازقت بریفنگ دی جارہی ہے، سوشل میڈیا پر بھی خصوصی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، مذہبی و فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی محرم الحرام کے دوران ضلعی پولیس،لیڈیز پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور ڈولفن فورس کے افسران واہلکاروں کے ساتھ 2ہزار سے زائد رضاکار بھی فرائض انجام دیں گے، رضاکاروں کی ٹریننگ کا سپیشل اہتمام کیا گیا ہے، پنجاب ہائی وے پٹرول اور پنجاب کانسٹیبلری سے بھی افسران و اہلکار سیکورٹی فرائض انجام دیں گے، سینئر افسران خود جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لے کر سیکورٹی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں، نفری کو قبل ازقت بریفنگ دی جارہی ہے، اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی کو یقینی بنایا جائے گا جلوس ومجالس میں کسی شخص کو بغیر چیکنگ داخلے کی اجازت نہ ہو گی،ٹریفک کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے 1ہزار سے زائد افسر و اہلکار فرائض انجام دیں گے، سوشل میڈیا پر بھی خصوصی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، مذہبی و فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی راولپنڈی پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام تر انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے،جید علماء کرام و اکابرین، ضلعی امن کمیٹی اور انجمن تاجران کے ساتھ مل کر امن و امان اور اتحاد و یگانگت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔


 

کوئی تبصرے نہیں