TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میں محرم الحرام کے جلوس کے روٹس پر کیمپ لگا دیئے،عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ


راولپنڈی (نامہ نگار)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز محرم الحرام اور عاشورہ کے مرکزی جلوس،مجالس کیلئے صفائی فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ محرم کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میں جلوس کے روٹس پر کیمپ بھی لگا دیئے ہیں،جہاں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز موجود رہیں گے،تمام آپریشن سٹاف کی چھٹیاں منسوخ ہیں،اور وہ دن اور رات کی شفٹوں میں مسلسل کام کرر ہے ہیں،7ویں محرم کے جلوس کیلئے خصوصی صفائی انتظامات کئے گئے،مکینیکل واشنگ اور سوئیپنگ کے ذریعے روٹ کو صاف کیا گیا،مینوئل سویپنگ سے کوڑا کرکٹ کو تلف کر دیاگیا،روٹ کے ویسٹ کنٹینرز کی واشنگ کر کے صاف کیا گیا،نالیوں کی بھی صفائی کی گئی ہے،پورے روٹ کے ساتھ ساتھ چونے کا چھڑکاؤ کیا جا رہاہے،امام بارگاہوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ چونے کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے،ساتھ ہی شہر میں جلوس کے روٹ کو بھی روزانہ کی بنیادوں پر کلیئر کیا جا رہا ہے،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے شہر کا دورہ کر کے محرم الحرام کے صفائی پلان کے مطابق امام بارگاہوں،جلوس کے روٹ،مجالس کے مقامات پر جاری صفائی آپریشن کا معائنہ کیا،انہوں نے آپریشن سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے ساتھ چونے کا چھڑکاؤ بھی روزانہ کی بنیادوں پر کیا جائے،سڑکوں،گلیوں کی واشنگ کی جائے،صفائی کے حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔



کوئی تبصرے نہیں