TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

مری چھریوں اور کلہاڑیوں کے وار سے ایک مرد اورخاتون زخمی

 مری(بیورورپورٹ)کھجٹ مری اورنیومری میں کلہاڑی اورچھریوں کے وارسے ایک خا تون او رایک شخص کو زخمی کردیا گیا،پہلاواقع میں بوہڑ گلی کے قریب کھجٹ میں پیش آیا دیورنے اپنی ہی بھابھی 35 سالہ گلناز زوجہ مختیارخان کے سر پر کلہاڑی کا وا رکرکے شدید زخمی کردیا اورخود موقع سے فرارہوگیا جبکہ دوسراواقع نیومری گیٹ نمبر4 کے قریب معمولی تلخ کلامی پرچھریوں کاوارکرکے 46 سالہ راجہ ضمیر نامی شخص  کوزخمی کردیا دونوں حادثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیمیں ایمرجنسی ایمبولینسیں لیکر موقع پر پہنچ گئیں اورا مدادی کاروائی کرتے زخمی خاتون اورزخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مری منتقل کردیا،ریسکیو1122 نے پولیس سٹیشن کو بھی مطلع کردیا ہے،تاحال خاتون کو زخمی کرنے اورجھگڑے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

کوئی تبصرے نہیں