TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کا مسلح افواج کی غیر مشروط حمائیت کا اعلان



 راولپنڈی (پوٹھوہار ون) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے مسلح افواج کی غیر مشروط حمائیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی جنگ  پروپیگنڈا کی جنگ ہے سوسائٹی کے جانباز غازی اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر دشمن کو شکست دینے کے لئے تیارہیں معاشی عدم استحکام قومی ترقی کو بری طرح متاثر کر رہا ہے لہٰذا وقت کی ضرورت ہے کہ تمام سیاسی قوتیں اور تمام ادارے پاکستان کی ترقی و سالمیت کے لئے متحد ہو جائیں ان خیالات کا اظہار سوسائٹی کے مرکزی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب  نے سوسائٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی، مرکزی سینئرنائب صدر میجر جنرل  (ر)جاوید اسلم طاہر، بریگیڈئر(ر) عبدالرؤف ملک، کرنل (ر)سجاد اختر ملک، کرنل (ر)ممتاز خان، کرنل (ر)جاوید اقبال اور ڈپٹی ڈائریکٹر مسعود چوہدری کے علاوہ اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی لیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب نے تمام پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں یوم آزادی کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلیوں اور دیگر تقریبات میں ایکس سروس مین کی بھرپور شمولیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی وطن عزیز کی سالمیت کے لیئے اپنے اصولی موقف پر ڈٹی ہوئی ہے اور وطن عزیز کی سالمیت و بقا پر کسی سمجھوتہ کو تیار نہیں ہے جبکہ دوسری جانب ہم اپنی مسلح افواج کے ساتھ غیر مشروط طور پر کھڑے ہیں آج کی جنگ ڈیسیپشن اور پروپیگنڈا کی جنگ ہے سوسائٹی کے جانباز غازی اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر دشمن کو شکست دے رہے ہیں جسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان بنانے کے لئے ہمارے آباو اجداد کی عظیم قربانیاں ہمیشہ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ہمیں آزادی قائم رکھنے اور امن وآشتی یقینی بنانے میں افواج پاکستان کے اہم ترین نمایاں کردار کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے لیفٹیننٹ جنرل (ر)نعیم خالد لودھی نے کہا کہ یوم آزادی ہم تمام محب وطن پاکستانیوں سے تجدید عہد کا متقاضی ہے کہ ہم قائداعظم کے فرامین تنطیم، اتحاد، ایمان کووطن عزیزپاکستان کی آزادی، خودمختاری، سا  لمیت، وترقی کے لئے ہدف بنا لیں یوم آزادی تجدید عہد وفا کے طور پر منانے پر ایکس سروس مین مبارکباد کے مستحق ہیں میجر جنرل (ر)جاوید اسلم طاہر نے کہاکہ قوم کے اندر جڑپکڑنے والی تقسیم و نفرت انگیزی مملکت کے لئے باعث عدم استحکام و تباہی ہوتی ہے وطن عزیز اسوقت معاشی غیرمستحکم صورتحال سے گزر رہا ہے جبکہ عالمی طاقتیں باریک بین نظریں گاڑے ہوئے ہیں لہٰذا وقت کا تقاضا ہے کہ ہم قومی حمیت کا سہارا لیتے ہوئے مشکل وقت کا مقابلہ کریں اور وطن عزیز کے دشمنوں کے ارادوں کو شکست فاش دیں انہوں نے کہا کہ معاشی عدم استحکام قومی ترقی کو بری طرح متاثر کر رہا ہے لہٰذا وقت کی ضرورت ہے کہ تمام سیاسی قوتیں اور تمام ادارے سرتوڑکوشش کریں اور ملک کو واپس معمول پر لانے کی جستجو کریں سوسائٹی  ہمیشہ کی طرح ثابت قدمی کے ساتھ پاکستان اور اسکی مسلح افواج کی فلاح و ترقی کے ساتھ کھڑی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں