سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ایجوکیشن ونگ نے آگاہی مہم کے تحت رفاہ یونیورسٹی کے سٹاف کو لیکچر دیا
راولپنڈی(پوٹھوہار ون)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ایجوکیشن ونگ نے آگاہی مہم کے تحت گزشتہ روز رفاہ یونیورسٹی کے سٹاف کو ٹریفک و روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق آگاہی لیکچر دیامہم کے دوران کم عمری میں ڈرائیونگ کے نقصانات، بغیر نمبر پلیٹ "قانونا جرم "پارکنگ قوانین، غلط پارکنگ سے پیدا ہونے والے ٹریفک مسائل، تیز رفتاری وخطر ناک ڈرائیونگ،دوران ڈرائیونگ فون کے استعمال کے نقصانات، ون ویلنگ جان لیوا فعل، موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ کا لازمی استعمال، سیٹ بیلٹ کے فوائد، آن گراؤنڈ دوسرے روڈ یوزرز کے حقوق سے متعلق شعور، سنگل لائن میں پارکنگ، دوران ڈرائیونگ سائن بورڈ پر لکھی گئی ہدایات کے متعلق بذریعہ پمفلٹس اور لیکچرآگاہی فراہم کی گئی۔
کوئی تبصرے نہیں