TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

کوئٹہ میں آنکھوں کا جدید ترین ہسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، میجر جنرل (ر) رحمت خان

 کوئٹہ میں آنکھوں کا جدید ترین ہسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،
 میجر جنرل (ر) رحمت خان



راولپنڈی(پوٹھوہار ون)  الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے صدر میجر جنرل (ر) رحمت خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں آنکھوں کا جدید ترین ہسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے مقامی افراد کے علاوہ افغانستان اور ایرانی بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے افراد کو بھی فائدہ پہنچے گا فوج نے ہسپتال کے لئے زمین مختص کر دی ہے اور ہسپتال کی تعمیر کے بعد یومیہ 400 مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت میسر آئے گی میجر جنرل (ر) رحمت خان نے کہا کہ ہسپتال کوئٹہ کینٹ سے متصل ہو گا جہاں عوام کی رسائی آسان ہو گی اورقریب ہی کینسر اور امراض قلب کے ہسپتال بھی واقع ہیں اس ہسپتال پر 80 ملین روپے لاگت آئے گی اور یہ 2024 تک مکمل ہو جائے گا جہاں او پی ڈی کے علاوہ روزانہ 50 آپریشن بھی کئے جائیں گے اس سلسلہ میں باقاعدہ معاہدہ ہو چکا ہے اورالشفا ٹرسٹ راولپنڈی میں ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل سٹاف کو ضروری تربیت دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کی جانب سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں فری آئی کیمپ لگانے کا سلسلہ جاری ہے اور ہسپتال فعال ہونے کے بعد اس میں مزید توسیع کی جائے گی۔


 

کوئی تبصرے نہیں