راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے وکیل کے بیٹے کو مقدمہ میں نامزد کرنے پر پولیس اہلکاروں کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے سے روک دیا
راولپنڈی(پوٹھوہار ون) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے مر ی میں اراضی کے تنازعہ میں ہونے والی فائرنگ کے خلاف درج مقدمہ میں ایک وکیل کے بیٹے کو نامزد کرنے پر ہڑتال کی کال دے دی اور احتجاجا جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی کے داخلی دروازے بند کر کے پولیس اہلکاروں کو کمپلیکس میں داخلے سے روک دیاجس پر سی پی او راولپنڈی نے وکلا سے بات چیت اورمقدمہ سے وکیل کے بیٹے کے نام کے اخراج کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کر دی بار کے صدر محمد ارشد مجید ملک، جنرل سیکریٹری ملک مبشر رفاق، جوائنٹ سیکریٹری محمد شعیب نے کہا ہے کہ تھانہ مری میں دلشاد بی بی نامی خاتون کا عدالت میں اراضی کاکیس زیر سماعت تھا جس پر عدالت نے بیلف کو قبضہ لینے کا حکم دیا جس کے بعد مذکورہ بیلف عدالتی کارروائی کیلئے مری پہنچ گیا تاہم موقع پر دوسرے فریق نے ہنگامی آرائی شروع کردی اور بیلف نے پولیس سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کے وزیراعلی پنجاب مری کی مری میں موجودگی کی وجہ سے نفری کی کمی ہے تو اس کیس کے حوالے سے اگلے دن کی تاریخ رکھ دی گئی جس پر تمام بیلف عملہ واپس آرہا تھا جس کے ساتھ اس کیس کے وکیل خواجہ ندیم ایڈووکیٹ بھی موجود تھے کہ اسی دوران راستے میں مخالفین نے راستہ روک کر فائرنگ کردی جس سے وکیل خواجہ ندیم ایڈووکیٹ کے ڈرائیور قیصر شاہ زخمی ہوگئے جس پر متعلقہ تھانہ میں درخواست دائر کردی گئی جس پر پولیس نے کراس ورژن میں وکیل خواجہ ندیم ایڈووکیٹ کے بیٹے کو بھی مقدمہ میں شامل کردیا جوکہ لا کا طالب علم ہے جس پر بارنے ہڑتال کی کال دی تو سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری، ایس پی ہیڈ کوارٹر ملک محمد طارق محبوب، ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب،ڈی ایس پی اظہر شاہ، و دیگر افسر ان نے بار کے صدرو جنرل سیکریٹری سے مذاکرات میں وکلاء کو یقین دلایا کے قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔
کوئی تبصرے نہیں