یو اے ای کی پولیس نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کرنے اور پاکستانی شائقین کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مزید 97 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 391 ہوگئی رپورٹ کے مطابق گرفتار 391 افغان باشندوں کو بھاری جرمانہ اور ملک بدر کیا جانے کا امکان ہے جبکہ یو اے ای میں مستقل داخلے پر پابندی بھی لگ سکتی ہےواضح رہے کہ 4 ستمبر کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد افغان شائقین نے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کرنے کے علاوہ پاکستانی شائقین پر کرسیاں بھی اٹھا کر پھینکیں میچ کے 19ویں اوور میں پاکستانی بلے باز آصف علی کے آؤٹ ہونے پر افغان بولر فرید احمد ان سے الجھ پڑے تھے جس کے بعد معاملات کشیدہ ہوئےپاکستانی بلےباز نسیم شاہ نے آخری اوور کی ابتدائی دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر افغانستان کے منہ سے فتح چھین لی تھی، قومی ٹیم نے یہ میچ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کرنے اور پاکستانی شائقین کو تشدد کا نشانہ بنانے پر 391 افغان باشندے گرفتار
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں