ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کی غلط خبر دینے پر معتبر برطانوی نشریاتی ادارے کی میزبان نے معذرت کر لیبرطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی میزبان یالدا حکیم نے جمعرات کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئےکہا کہ'بکنگھم پیلس نے اعلان کیا ہے کہ 96 سالہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم انتقال کرگئی ہیں بعد ازاں برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹروں کو ملکہ الزبتھ کی طبیعت سے متعلق تشویش ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے بکنگھم پیلس کی جانب سے اعلان کے بعد یالدا حکیم نے معذرت کرتے ہوئے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا کہ میں نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ملکہ کے انتقال کا اعلان ہوگیا ہے۔ وہ خبر غلط تھی، کوئی اعلان نہیں ہوا اور اس لیے میں نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی اور میں اس غلطی پر معذرت چاہتی ہوں۔
کوئی تبصرے نہیں