TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

راولپنڈی ڈینگی کے وار جاری رواں سیزن کے دوران مریضوں کی کل تعداد 567 ہوگئی

فائل فوٹو 


راولپنڈی کے ہسپتالوں میں مزید 100 سے زائد مشتبہ مریض پہنچ گئے، رواں سیزن کے دوران مریضوں کی کل تعداد 567 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 سرکاری ہسپتالوں میں داخل ہونے والے 110 مریضوں میں سے 34 مریض ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج تھے، 33 مریض بے نظیر بھٹو ہسپتال اور 43 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز  میں داخل تھے۔

  کل تعداد میں سے 19 مریض اسلام آباد سے، 88 راولپنڈی سے جبکہ ایک ایک مریض اٹک، ہری پور اور جہلم سے آیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق "ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں 100 سے زائد مشتبہ مریض داخل کیے گئے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ مشتبہ مریضوں کی ڈینگی سیرولوجی رپورٹ پیر کو موصول ہو جائے گی جس سے تصدیق ہو گی کہ آیا مذکورہ مریض ڈینگی سے متاثر تھے۔

"ہر گزرتے دن کے ساتھ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ہم گیریژن شہر کے دیگر حصوں میں وائرس کے مزید پھیلاؤ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں،‘‘ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے انسداد ڈینگی مہم کو تیز کرنے کی ضرورت ہے 2019 جیسی صورتحال جب ڈینگی کے 4,200 سے زیادہ مریض رپورٹ ہوئے۔

کوئی تبصرے نہیں