TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے شہدائے کربلاکے چہلم کے لئے ٹریفک پلان جاری کر دیا

 

فائل فوٹو

راولپنڈی:سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے شہدائے کربلاکے چہلم کے لئے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے چہلم کے سلسلہ میں تحصیلوں سمیت ضلع بھر میں 12مقامات سے جلوس نکالے جائیں گے جن میں 5رورل ایریا جبکہ7جلوس راولپنڈی شہر سے نکالے جائیں گے اس مقصد کے لئے جاری ٹریفک پلان کے تحت راولپنڈی میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر ٹریفک پولیس کے236سے زیادہ اہلکار خصوصی ڈیوٹی انجام دیں گے جلوس کے اوقات میں 12مقامات پر ٹریفک ڈائیورشن لگائی جائے گی جس میں ڈی اے وی کالج چوک سے فوارہ چوک تک لیاقت روڈبند رہے گی،مشرق ہوٹل سے فوارہ چوک تک سٹی صدر روڈ،ناولٹی سینما سے فوارہ چوک تک کشمیری بازار روڈ،تھانہ گنجمنڈی ٹرن سے فوارہ چوک تک گنجمنڈی روڈ، چونگی نمبر 4سے بانسا نوالہ چوک تک باغ سرداراں روڈ،سرکلر روڈ،وارث خان روڈ، کوہاٹی بازارسے بنی چوک، کمیٹی چوک سے فوارہ چوک تک اقبال روڈ،اکبر انٹرنیشنل سے نیا محلہ تک گارڈن کالج روڈ،رحمان آباد ٹرن مری روڈ کالج چوک سید پورروڈ تک 5thروڈ،پنجاب بینک گول چکر سے کالی ٹینکی چوک تک 4thروڈاور اصغر مال ٹرن مری روڈ تا ڈگری کالج چوک تک اصغر مال روڈجلوس کے دوران بندرہیں گے ا س موقع پرٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں رکھتے ہوئے اضافی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جلوس کے اوقات میں لیاقت باغ چوک سے جانب فوارہ چوک آنے والی ٹریفک کوڈی اے وی کالج چوک سے متبادل راستہ گوالمنڈی روڈ کی طرف موڑا جائے گاسٹی صدر روڈ سے فوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو مشرق ہوٹل ٹرن سے متبادل راستہ موہن پورہ روڈ کی طرف بھیجا جائے گاڈھوک رتہ سے فوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو ناولٹی سینماٹرن سے متبادل راستوں موہن پورہ اور جانب مچھلی منڈی روڈ بھیجا جائے گاگنجمنڈی روڈ سے فوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو تھانہ گنجمنڈی ٹرن سے ہملٹن روڈبھیجا جائے گا پیرودھائی کی طرف سے فوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو چونگی نمبر 4سے اصغر مال روڈ جبکہ سرکلر روڈ ٹرن،وارث خان اور کوہاٹی بازار جانب بنی چوک آنے والی ٹریفک کو متبادل راستہ مری روڈ موڑا جائے گا اسی طرح کمیٹی چوک سے براستہ اقبال روڈفوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو متبادل راستہ مین مری روڈ سے منزل کی طرف موڑا جائے گا لیاقت روڈ سے براستہ چائنہ مارکیٹ،کالج روڈ سے آنے والی ٹریفک کو اکبر انٹرنیشنل ٹرن سے متبادل راستہ لیاقت روڈ موڑا جائے گاچیف ٹریفک افسرراولپنڈی نویدا رشاد نے سرکل کے تمام ڈی ایس پیز اور انچارج کو ہدایت کی ہے کہ چہلم کے موقع پر اپنے فرائض انتہائی الرٹ رہتے ہوئے انجام دیں اور ٹریفک پلان کے مطابق سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی پولیس کے ساتھ ملکر ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں رکھیں۔

کوئی تبصرے نہیں