TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

مری چہلم محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری

 

فائل فوٹو

مری(بیورورپورٹ) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی  نوید ارشادکے احکامات پرسرکل آفیسر مری اجمل ستی نے عمل کرتے ہوئے سرکل مری چہلم محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کیا،سکیورٹی کے پیش نظرروڈ پر جلوس کی وجہ سے28صفر بروز اتوار مورخہ 25ستمبراور 29صفر بروز پیر مورخہ 26ستمبر 2022؁ء کو سرکل مری آرایم کے روڈ تریٹ کے مقام پر بوجہ چہلم جلوس 01بجے دن سے اختتام جلو س تک کسی قسم کی گاڑی کو انٹر نہیں ہونے دی جائے گی اور عوام الناس اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ڈائیورشن پلان کے مطابق ٹریفک وارڈنز افسران کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے اور سرکل مری میں اس دوران ٹریفک وارڈنز افسران کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں اور عوام الناس سے یہ اپیل کی جاتی ہے کہ اس ٹائم کے دورانیہ میں متبادل روڈز اسلام آباد سے مری آنے وجانے کے لئے ایکسپریس وے مری کا استعمال کریں اور پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز افسران کی ہدایات پر عمل کریں تا کہ اپ کو پریشانی سے بچا جا سکے اور کئی بھی کوئی نا خوشگوار واقع رونما نہ ہو

کوئی تبصرے نہیں