TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت کے سلسلے میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کو پنجاب بھر میں شایان شان طریقے سے منایا جائے گا

 

فائل فوٹو

لاہور: خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت کے سلسلے میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کو پنجاب بھر میں شایان شان طریقے سے منایا جائے گا ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل نے پنجاب بھر کی ڈویژنل آرٹس کونسلوں کے ڈائریکٹر زسے ذوم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں خطاطی کی نمائشیں،محافل سماع، محافل نعت، کوئز پروگرام،محافل حسن قرآت، سیرت النبی ﷺکانفرنس،نعتیہ مشاعرہ،اسم محمد خطاطی مقابلے،محافل میلادمصطفےٰﷺ کے پروگرامز منعقد ہوں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عمارتوں پر چراغاں بھی کیا جائے گا۔اس سلسلے میں انتظامات کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ جن پر فوری کام شروع ہوگیا ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں