فائل فوٹو |
مری(بیورورپورٹ) تین ماہ کے طویل انتظار کے بعدعوامی مطالبہ پر حکومت پنجاب نے مری میں تحصیلدار / سب رجسٹرار کی تعیناتی کردی ملک جاوید کوراولپنڈی تبدیل کرکے تحصیلدار مری تعینات کردیاگیا انہوں نے اپنے عہدے کاچارج سنبھال لیا اور ہفتے سے اپنے فرائض کی ادائیگی شروع کردی ہے تحصیلدار کی عدم تعیناتی کے باعث دوسرے شہروں اورتحصیل بھر سے جائیدادوں کی خرید وفروخت کیلئے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کاسامنا تھا جس پر عوام سراپا احتجاج تھے دودن قبل نئے تحصیلدار کی مری میں تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے تھے،سائلین نے تحصیلدار کی تعیناتی پر اطمینان کااظہار کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں