TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

زلفی بخاری نے برطانوی شہریت ترک کردی

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے برطانوی شہریت ترک کردی سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے برطانوی ہوم آفس کی تصدیقی دستاویزات میڈیا کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب میں صرف پاکستانی شہری ہوں، میرے پاسپورٹ پر کوئی اور ویزا نہیں اب کہیں نہیں جاسکتا زلفی بخاری نے کہا کہ  میرا جینا مرنا اب پاکستان میں ہے، عمران خان کے ساتھ ملکر حقیقی آزادی کی جدوجہد کروں گا، کہا جارہا تھا کہ حکومت کے خاتمے پر پاکستان چھوڑ کر بھاگ جاؤں گا، مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستانی ہوں اور پاکستانی رہوں گا، میں برطانیہ میں پیدا ہوا اور میرا پورا خاندان وہاں ہے، برطانیہ میں کاروبار کیا وہاں سے بہت کامیابیاں ملیں، لیکن اب میرے ملک کو ہماری ضرورت ہے، برطانوی شہریت چھوڑنے کا فیصلہ ذاتی ہےزلفی بخاری نے کہا کہ ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے، پاکستان کی خدمت کا فیصلہ کرلیا، پاکستان چھوڑ کر بھاگنے والے اسائلم لینے کیلئے کوشاں ہیں، برطانیہ نے نواز شریف کو خط لکھا ہوا ہے، انہیں پاکستان واپس آنا ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں