TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

اسلام آباد ہائیکورٹ کل توہین عدالت کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرے گی

 

فائل فوٹو

اسلام آباد (راجہ طیب) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توہین عدالت کیس میں اسلام  آباد ہائیکورٹ پیشی کے معاملے پر سرکلر جاری کر دیا ہے یاد رہے کہ خاتون جج کو دھکیوں سے متعلق توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو غیر مشروط معافی مانگنے کے لیے دو مواقع فراہم کیے تھے تاہم عمران خان نے غیر مشروط معافی مانگنے کے بجائے اپنے الفاظ واپس لینے اورآئندہ محتاط رویہ اختیار کرنے کا جواب عدالت میں جمع کرایا تھاجس کے بعد عدالت نےگزشتہ سماعت پر یہ فیصلہ سُنایا تھا کے عمران خان پر آئندہ سماعت پر 22 ستمبرکو فرد جُرم عائد کی جائے گی جاری سرکلر کے مطابق لارجر بینچ کل 22 ستمبر دن ڈھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا اور کمرہ عدالت نمبر ایک میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گی سرکلر کے مطابق عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا کمرہ عدالت میں موجود ہوں گے اور اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 15 لاء افسران کو بھی کمرہ عدالت میں آنے کی اجازت ہو گی اسلام آباد ہائیکورٹ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کورٹ ڈیکورم برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سکیورٹی انتظامات کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ کل توہین عدالت کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرے گی ۔

کوئی تبصرے نہیں