TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

آپ آئیں، حکیم ثناء اللہ انتظار میں بیٹھا ہے مولانا فضل الرحمان

 

فائل فوٹو

سربراہ جے یو آئی  و پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان کا صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک فتنے سے ہمارا واسطہ ہے جسے ہم کچل چکے ہیں جب بھی وہ فتنہ تقریر کرتا ہے تو بونگی مارتا ہے، بھارت کے پائلٹ کو پکڑا اور 24 گھنٹے کے اندر بھارت کے حوالے کیا، پاکستان کے اسٹیٹ بینک کو تم نے آئی ایم ایف کے حوالے کیا مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں اس کی چوری نکل آئی ہے ، اگرعدالت اس کے خلاف فیصلہ دیے تو عدالت غلط ہو جاتی ہے اور اگر الیکشن کمیشن اس کے خلاف فیصلہ دے تو وہ جانبدار ہو جاتا ہےعمران خان کے آرمی چیف کی تقرری اور ملک میں انتخابات سے متعلق بیانات پرردعمل میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلےکہتا تھا آرمی چیف کو رخصت کرو اب کہتا ہے ایکسٹینشن دو، آرمی چیف کی تعیناتی شہباز شریف کریں گے عمران خان کہتا ہے میں کال دوں گا، حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتا، عمران خان سے وقت مانگا کس نے ہے؟ الیکشن ہماری مرضی سے ہوں گے، آپ آئیں، حکیم ثناء اللہ انتظار میں بیٹھا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں