مندرہ(زاہد شفیق قریشی) خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ،تھانہ مندرہ کے علاقہ میں کھیتوں میں گھاس کاٹتی پچاس سالہ چار بچوں کی ماں کو آتشیں اسلحہ سے موت کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ،قاتل موقع سے فرار،قبل ازاں مقتولہ کی والدہ اور بھائی کو بھی قتل کر دیا گیا تھا،پولیس تھانہ مندرہ نے ایک خاتون سمیت دو افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیامحرر تھانہ مندرہ زین محمود کے مطابق رمضان چھٹہ سکنائے تھرجیال نے پولیس تھانہ مندرہ کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ وہ آرمی سے ریٹائرڈ ہے گزشتہ روز وہ حسب معمول اپنے مال مویشی چرانے کے لیے کھیتوں کی طرف چلا گیا قریب سوابارہ بجے دن مجھے فون پر اطلاع ملی کہ میری بیوی عذرا صغیر کو کھیتوں میں گھاس کاٹتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے میں جب موقع پر پہنچا تو میری بیوی کی گولیوں سے چھلنی نعش پڑی ہوئی تھی مدعی مقدمہ نے ایک خاتون مسماةسونیا زوجہ خلیل اور اس کے تایا زاد بھائی طلعت پر اس قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے وجہ عناد یہ بتائی کہ قمر زمان کے قتل کے بعد سونیا نے بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی سونیا کی مشاورت سے طلعت نے میری بیوی کو ناحق قتل کیا ہے قاتل موقع سے فرارواضح رہے کہ قبل ازاں مقتولہ کی والدہ اور بھائی کو بھی قتل کر دیا گیا تھا دیرینہ دشمنی کے شکار اس خاندان کا یہ چھٹا قتل ہے
کوئی تبصرے نہیں