نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ سے اپنا پاسپورٹ واپس لے لیا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو تین سال بعد پاسپورٹ واپس مل گیا۔ وہ اپنا پاسپورٹ لینے کے لیے لاہور ہائی کورٹ پہنچیں۔ مریم نواز نے ڈپٹی رجسٹرار کے کمرے سے پاسپورٹ وصول کیا۔ انہوں نے پاسپورٹ واپسی کے لیے دستاویزات پر دستخط کئے اور مطلوبہ جگہوں پر انگوٹھِے لگائے۔ انہوں نے اپنے پاسپورٹ کی خوشی مال روڈ پر کشمیری دال چاول کھا کر منائی۔
میڈیا سے بات چیت میں مریم نواز نے کہا کہ جس کیس میں میرا پاسپورٹ رکھا گیا وہ فائل ہی نہیں ہوا۔ عمران خان نے صرف اقتدار کے لیے ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے۔
اس سے پہلے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔
کوئی تبصرے نہیں