مری(بیورورپورٹ) اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ صدرمری بارایسوسی ایشن کی،جنرل سیکرٹری بارفخرمحمود عباسی ایڈووکیٹ،شبیرمحمود ملک ایڈووکیٹ اور جلیل اخترعباسی ایڈووکیٹ طرف سے بارہال جوڈیشل کمپلیکس جھیکاگلی مری میں ایک پروقار اور روح پرور محفل میلاد کااہتمام کیاگیا جس میں ملک کے نامور مذہبی سکالروں اور معروف نعت خوانوں نے شرکت کی اس خوبصورت محفل میلاد میں ججز،وکلاء اورسائلین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جوڈیشل کمپلیکس کی فضاء دوردوسلام کے ذکر سے گونج اٹھی،مذہبی سکالرز نے حضور پاک کی سیرت پر تفصیلی روشنی ڈالی اورشرکاء کوتاکید کہ اپنی زندگیاں اللہ پاک کے حکم اورنبی پاک کی سیرت کے مطابق گزاریں،اس موقع پر نعت خوانوں نے اپنی دلکش آوازوں میں بنی پاک کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کرکے محفل میلاد کو چارچاند لگادئیے،اختتام پر مری بار کی طرف سے شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیاگیا۔
کوئی تبصرے نہیں