TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

کوہسار یونیورسٹی مری میں میں تین روزہ وی سیز کانفرنس اختتام پذیر

 


مری(بیورورپورٹ) کوہسار یونیورسٹی مری میں میں تین روزہ وی سیز کانفرنس اختتام پذیر اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی گورنر پنجاب بلیغ الرحمن تھے تفصیلات کے مطابق  کوہسار یونیورسٹی  و چانسلر جامعات پنجاب محمد بلیغ الرحمن کے ویژن کے مطابق سات موضوعات پر تین روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں فنانس اینڈ گورننس اور بہترین  باہمی اشتراک عمل ،ماحولیات،کاروبار کے فروغ ،کردار سازی،منشیات کے تدارک،خواتین کے حقوق اور باختیار بنانے ٹیکنالوجی کا فروغ اور اس کے استعمال سے مسائل کا فوری حل اور سکالرز شپس پر جامعات کا کنسورشیا بنا دیا گیا  جن کی زیلی شاخوں میں جدید رجحانات کی طرف توجہ ماحولیاتی تبدیلیاں اور خوراک کی حفاظت ،تعلیم و صحت کے موجودہ رجحانات ،توانائی ،سٹیم ایجوکیشن ،سائنس ڈپلومیسی شامل ہیں۔گورنر پنجاب نے اس موقع پر پنجاب اور اسلام آباد کی اکثریتی جامعات کی شرکت اور تین روزہ کانفرنس میں بھر پور غور و خوض کو خوش آئند اور حوصلہ افزاء قرار دیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ کانفرنس کے دوران بننے والے کنسورشیا کے تحت مستقبل میں شاندار نتائج ملیں گے جس سے ملک و قوم کو مسائل سے نکلنے میں مدد ملے گی گورنر پنجاب نے وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری کے وائس چانسلر،رجسٹرار اور تمام  ٹیم کو اس کانفرنس کے شاندار انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور تمام یونیورسٹیز کو یقین دلایا کہ ان کا بھر پور تعاون یکساں طور پر تمام تر جامعات کو حاصل رہے گا انہوں نے کہا کہ جدید علوم و فنون کا فروغ ہی پاکستان کے شاندار مستقبل کا ضامن ہے اور اس موقع پر یونیورسٹی کے فیکلٹی اور طلبہ کی بہترین کارکردگی پر ان کو شلیڈز اور تعارفی اسناد سے نوازا ۔

کوئی تبصرے نہیں