مری(بیورورپورٹ)حکومت پنجاب کی ہدایات پر عشرہ شان رحمت اللعالمین کو شایان شان طریقے سے منایا جارہاہے اس سلسلے میں پنجاب آرٹس کونسل مری نے جشن عید میلادالنبی کے سلسلے اپنی عمارت کو برقی قمقموں سے سجا دیا ہے جبکہ دیگر مختلف تقاریب کاشیڈول بھی جاری کیا ہے جن میں اسلامی خطاطی کی نمائش،محفل حسن قرات،محفل نعت اور سیرت کانفرنس شامل ہیں عشرہ شان رحمت اللعالمین کی پہلی تقریب محفل سماع کا انعقاد بھی یکم ستمبر کی رات ہو ا جس میں عالمی شہرت یافتہ قوال عمران عزیز میاں اور ہمنواہ نے حضرت محمد صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور مشہور زمانہ قوالی نبی نبی یا نبی،شرابی شرابی میں شرابی، دو مدینے اتنے اچھے اور خوبصورت پیرائے میں پیش کیں کہ سامعین میں وجد کی کیفیت طاری ہو گئی، تقریب کی نمایاں شخصیات میں سید حبیب بخاری وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری، پی سی ہوٹل بھوربن مری سے میاں خالد پبلک ریلیشنز آ فیسر اور صداقت حسین،مرزا سہیل بیگ سابق نائب ناظم مری سٹی،راجہ غالب بشیر عباسی،تحصیل سپورٹس آ فیسر مہتاب سرور،کوہسار یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران،کیڈٹ کالج گھوڑا گلی سنی بنک کے فیکلٹی ممبران،طلباء میڈیا کے احباب،فیملیز اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور قوال پارٹی کو خوب داد تحسین دی اور پنجاب آرٹس کونسل مری کو اتنے اچھے اور معیاری پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل مری محمد شکور نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عشرہ شان رحمت اللعالمین کی بقیہ تقاریب کا اہتمام بھرپور طریقے سے کیا جارہاہے جس کے لیے معززین شہر فیملیز اور سیاحوں سے شرکت کی پرزور اپیل کی جاتی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں