TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج مری میں محفل میلاد بعنوان شان رحمۃاللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد

 

 مری: گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج مری  میں محفل میلاد بعنوان شان رحمۃاللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا محفلِ میلاد میں طلبہ و طالبات نے بھرپورشرکت کی طلبہ نے اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں تلاوت،نعت،اورتقاریر اور قرآن پاک پڑ کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی اپنی محبت کا اظہار کیا،محفل میلاد کے مہمان خصوصی قاری محمد حسنین تھے انہوں نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے انسانی زندگی کے خوبصورت پہلوؤں کو بیان فرمایا جس پر ہم عمل پیرا ہو کر دین و دنیا کی عزتیں حاصل کر سکتے ہیں آپ نے طلبہ و طالبات بشمول اساتذہ کرام کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی سے احساس ذمہ داری کی خوبصورت مثالیں پیش کر کے بتایا کہ ہماری کامیابی اسی راز میں مضمر ہے،تقریب میں خصوصی خطاب مفتی محمد عبداللہ صاحب کا تھا اس موقع پر  ادارہ ہذا کے محترم اساتذہ کرام رضوان نصیر عباسی، محمد اشتیاق عباسی، محمد عرفان عباسی اور وجاہت خلیل عباسی نے شرکت کی اور اس روح پرورمحفل میلاد کو بہترین بنانے میں بھرپور قردار ادا کیا آخر میں پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی کالج مری محترم انوار حسین نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی طرف توجہ دلائی اور اپنی زندگی میں ان کی سنتوں کو عام کرنے کی تلقین کی تقریب میں کے مہمانِ خصوصی اور ان کے ساتھ تشریف لائے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور  طلبہ کے روشن مستقبل،ادارے کی کامیابیوں،وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور امت مسلمہ کی عزت و عظمت کے لیے بارگاہ ایزدی میں خصوصی دعا فرمائی۔

کوئی تبصرے نہیں